2 ستمبر 2013 - 19:30
شام کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

شام پر امريکہ کے ممکنہ حملے کے خلاف نہ صرف لبناني عوام کي کوششيں جاري ہيں بلکہ لبنان کي سياسي پارٹيوں اور لبنان ميں فلسطيني پارٹيوں کے اراکين نےبھي بيروت ميں امريکہ کے خلاف مظاہرہ کيا۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پير کے روز ہوئے اس مظاہرے ميں شرکت کرنے والوں نےکيميائي اسلحے  کے استعمال کے بہانے شام پر فوجي حملہ کرنے کے امريکہ کے فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہسے اس ممکنہ حملے کو رکوانے کا مطالبہ کيا۔بيروت ميں ہونے والے اس مظاہرے ميں فلسطيني اور لبناني عوام نے ايسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شامي قوم اور حکومت کي حمايت ميں نعرے درج تھے۔ اس مظاہرے ميں شامل ايک فلسطيني نے کہا کہ فلسطيني گروہ شام پر ممکنہ فوجي حملے کے خلاف اپني حمايت کا اعلان کرتے ہيں۔

.......

/169